نور جہاں کی صاحبزادی ظلِ ہما انتقال کرگئیں

شائع May 16, 2014 اپ ڈیٹ May 17, 2014

لاہور: لیجنڈ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی ظلِ ہما 70 برس کی عمر میں آج جمعہ کے روز لاہور میں انتقال کرگئیں ہیں۔

وہ شوگر اور بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا تھیں اور کچھ عرصے سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھیں، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

لاہور کے ہسپتال میں زیادہ عرصہ انہوں نے وینٹی لیٹر پر گزارا اور آج صبح دم توڑ گئیں، ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

ظل ہما اکیس فروری انیس سو چوالیس کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں، وہ برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں اور فلمساز سید شوکت حسین رضوی کی صاحبزادی تھیں۔

انہوں نے اپنی والدہ اور ان کے استاد غلام علی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی، 1990 کی دہائی میں انھوں نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کا آغاز کرتے ہوئے فنی دنیا میں قدم رکھا۔

ظل ہما کی نہ صرف شکل و صورت بلکہ آواز بھی اپنی والدہ سے خاصی مشابہت رکھتی تھی۔

انھوں نے اپنی والدہ کے کئی گانے گائے جنھیں خاصی پذیرائی ملی، انھیں فن کے حوالے سے اپنی والدہ کا جانشین بھی تصور کیا جاتا تھا۔

ظلِ ہما نے سوگواروں میں چار بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

ان کی آواز میں گایا گیا گیت:۔

ظلِ ہما نے نور جہاں کے گائے گئے گیتوں کو بھی اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا:۔

ظلِ ہما نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں بھی ریکارڈ کروائیں:۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025