خانیوال کے قریب ٹریفک حادثہ، 15 زخمی
ملتان: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر خانیوال میں ایک ٹرک اور وین میں تصادم سے کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ کبیروالہ اور جھنگ کو ملنے والی سڑک پر پیش آیا ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تاہم، جنوبی پنجاب اور سندھ اس قسم کے حادثہ سڑکوں کی خراب حالت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں۔
ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات میں متعداد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔











لائیو ٹی وی