• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

ورلڈ کپ: جرمنی کی تیاریوں کو شدید دھچکا

شائع June 8, 2014

برلن: فٹبال ورلڈ ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن اس موقع پر ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی جرمن ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے جو اپنے اسٹار مڈ فیلڈر مارکو ریوس کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

ریوس ٹخنے کی انجری کے باعث 12 جون سے شروع ہونے والے فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

گروپ جی میں گھانا، پرتگال اور امریکا کے ساتھ موجود جرمن ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے اسپین اور برازیل کے ساتھ سب سے بڑا فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

جرمن کلب بروشیا ڈروٹمنڈ کی نمائندگی کرنے والے مڈ فیلڈر ریوس نے کہا کہ میرے پاس اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

’ایک سیکنڈ میں میرا خواب چکنا چور ہو گیا، اب مجھے آگے دیکھنے کی ضرورت ہے اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی انجری کی بحالی کی طرف توجہ دینی ہو گی کیونکہ مجھے آگے کھیلنا ہے، میں مزید مضبوط انداز میں ٹیم میں واپسی کروں گا‘۔

اس موقع پر ریوس نے اپنی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

گزشتہ سیزن جرمن بنڈیس لیگا میں 16 گول اسکور کرنے والے ریوس ارمینیا کے خلاف جمعہ کو ہونے والے میچ میں وقفے سے کچھ دیر قبل اپنا ٹخنا زخمی کرا بیٹھے، اس میچ میں ان کی ٹیم 6-1 سے کامیاب رہی تھی۔

جرمنی نے ریوس کی جگہ حیرت انگیز طور پر 22 سالہ دفاعی کھلاڑی شکودران مصطفی کو شامل کر لیا جنہیں عالمی سطح پر صرف ایک میچ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے۔

مصطفی نے اب تک صرف پولینڈ کے خلاف مئی میں ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025