مین ٹو' باکس آفس جنگ جیتنے میں کامیاب'
لاس اینجلس: سال 2012 کی کامیڈی سیکوئل فلم 'تھنک لائیک اے مین ٹو' نے تیس ملین ڈالر کما کر گزشتہ ہفتے کی ٹاپ فلم ' 22جمپ اسٹریٹ ' پر برتری حاصل کرلی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کیلون ہارٹ اور مائیکل ایلی پر مشتمل فلم 'تھنک لائیک اے مین ٹو' نے جمعرات کی رات ایک اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا اور فلم کے بارے میں شائقین کی رائے کچھ بہت اچھی نہیں تھی۔
24 ملین ڈالر بجٹ کی اس فلم کے بارے میں سڑسٹھ میں سے صرف پندرہ ریویوز ہی اچھے تھے، تاہم فلم دیکھنے والے 77 فیصد لوگوں نے اسے پسند کیا۔
یہ موسم گرما کے ان ہفتوں میں سے ایک ویک اینڈ تھا جب کوئی بڑے بجٹ کی فلم ریلیز نہیں ہوئی، اور ممکنہ طور یہی وجہ ہے کہ جوناہ ہل اور چیننگ ٹیٹم کی چھوٹے بجٹ کی فلم ' 22جمپ اسٹریٹ ' امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر 29 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ تین دنوں تک دوسرے نمبر پر رہی۔
اینیمیٹڈ فلم 'ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ' 25 اعشاریہ تین ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
کلنٹ ایسٹ وڈ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی 'جرسی بوائز' نامی فلم نمبر چار پر رہی اور اس نے تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔
فلم 'جرسی بوائز' کے حوالے سے بھی ملی جلی رائے سامنے آئی۔
جرسی بوائز کی ڈسٹری بیوشن کمپنی وارنر برادرز کے صدر ڈین فیل مین کے مطابق ہمیں بہترین ایگزٹ پول ریٹنگ کی توقع تھی اور وہ ہمیں ملی بھی، کیونکہ اس فلم کو دیکھنے کے لئے ٹکٹ لینے والوں کی 92 فیصد تعداد کی عمریں 25 سال سے زائد تھی۔
ڈین فیل مین نے مزید بتایا کہ پرستاروں نے اس فلم کو سراہا ہے اور یہ ایک اچھا فال ہے اس سے آنے والے ہفتوں میں ریلیز ہونے والی سمر بلاک بسٹر فلموں میں لوگوں کا رش نظر آنے کا امکان ہے۔
والٹ ڈزنی کی فلم میلیفیسنٹ نے تیرہ ملین ڈالرز کما کر پانچویں پوزیشن حاصل کی، ڈزنی کے مطابق انجلینا جولی اسٹارر یہ فلم مقامی باکس آفس پر 186 اور دنیا بھر میں 521 ملین ڈالرز کا بزنس کرچکی ہے۔












لائیو ٹی وی