افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 3 طالبان ہلاک
کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین مبینہ طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی سیکورٹی چیف جنرل عبدالحبیب سید خیل نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فضائی حملہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع ماروارا میں کیا گیا۔
جنرل عبدالحبیب نے بھی حملے میں تین طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
کنڑ افغانستان کا مشرقی صوبہ ہے، جہاں حکومت مخالف عسکری گروپ مختلف ڈسٹرکٹ میں کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔
اس صوبے کو افغان طالبان کے ساتھ ساتھ پاکستانی طالبان کا بھی گڑھ سمجھا جاتا ہے۔











لائیو ٹی وی