• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

کابل: بس کے قریب خودکش دھماکہ، چار ہلاک

شائع July 2, 2014

کابل : افغان ایئرفورس کے افسران کو لے جانے والی ایک بس کے قریب خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں چار افسران ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کو افغان ایئرفورس کی ایک بس کو خود کش حملہ آور نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ فوجی افسران کو لے کر دارالحکومت کابل جا رہی تھی۔

کابل پولیس چیف کے ترجمان حشمت اسٹانک زئی کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ ایئرفورس کی بس تھی۔

یہ واقعہ کابل یونیورسٹی کے قریب پیش آیا جہاں عموماً سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔

خود کش حملہ ایسے وقت ہوا جب افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر سیاسی تناؤ اپنے عروج پر ہے اور اس واقعے کے بعد اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir Jul 02, 2014 12:54pm
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں. بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے . انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان اور دوسری دہشت گر جماعتوں کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ یہ جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہے۔ اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ......................................................................... دہشت گردوں کی من مانیاں http://awazepakistan.wordpress.com/

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025