• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C

پاکستان کی خوبصورت مگر خفیہ وادی

شائع July 2, 2014

کیا تعطیلات کیلئے جگہیں ختم ہوگئیں؟ اگر ہاں تو شمالی علاقہ جات کا یہ خوبصورت ترین کونہ ہوسکتا ہے کہ آپ کی نظروں میں اب تک نہ آیا ہو، یہ ہے شگر۔

شگر گلگت بلتستان کا ایک مقام ہے جہاں آپ ریت کے ٹیلوں سے سجا صحرا بھی ڈھونڈ سکتےہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دریا اور جھاڑیاں بھی یہاں عام ہیں۔ سطح سمندر سے اٹھائیس سو میٹر بلندی پر واقع یہ وادی برف سے ڈھکی چوٹیوں کے درمیان گھری ہوئی ہے اور اس کے ساتھ میدان، سبزہ زار، جنگلات، چیری، سیب، لوکاٹ اور شہتوت سے لدے درختوں سمیت ٹھنڈے تازہ پانی کے چشمے یہاں ہر کونے میں موجود ہیں۔

ریکارڈز سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ علاقہ چھوٹا تبت کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، مگر آج یہاں بدھ ثقافت کی ایک کڑی بھی نظر نہیں آتی، یہاں تک کہ مقامی ملبوسات اور کھانوں میں بھی اس کا سراغ نہیں ملتا۔ یہاں لگ بھگ ستر ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔

یہ وادی پاکستان کی خفیہ ترین وادی سمجھی جاسکتی ہے اور دیکھنے میں تو یہ ملک کا محفوظ ترین مقام بھی ہے، یعنی نہ طالبان ہیں نہ ڈرون، نہ ہی موبائل چھیننے والے اور نہ بھتہ خور۔

ایسی جگہ جہاں خواتین دن کے کسی بھی وقت تنہا چہل قدمی کرسکتی ہیں اور بغیر کسی تکلیف یا ہراساں ہوئے بغیر گھر پہنچ سکتی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jul 02, 2014 07:18pm
مضمون کا ٹائٹل بلکل غلط ہے۔ اصل میں یہ ہونا چاہیئے گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی مگر متنازع۔