Dawnnews Television Logo
فوٹو: انادولو ایجنسی

تصاویر: جنگ بندی ختم ہوتے ہی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت

ایک ہفتہ طویل جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے تقریباً 193 فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔
شائع 03 دسمبر 2023 10:12am

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد دوسرے روز بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شدت آگئی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو نومبر کو اقوام متحدہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مزید حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر کے ترجمان جینز لایرکے نے جینوا میں کہا کہ غزہ انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ایک بار پھر لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے کا کہا جارہا ہے، غزہ کے لوگوں کے پاس زندہ رہنے کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔’

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ پر گولہ باری بند نہیں کی ہے، اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور حملے جاری ہیں۔

  فلسطینی امدادی ٹیمیں اسرائیلی فضائی حملوں سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں—فوٹو: انادولو ایجنسی
فلسطینی امدادی ٹیمیں اسرائیلی فضائی حملوں سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں—فوٹو: انادولو ایجنسی

  اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو دیر البلاح کے الاقصی شہداء اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے—فوٹو: انادولو ایجنسی
اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو دیر البلاح کے الاقصی شہداء اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے—فوٹو: انادولو ایجنسی

7 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر غزہ کے عام شہریوں کے گھروں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حال ہی میں تین مساجد کو نشانہ بنایا گیا، غزہ کی پٹی کے شمالی، جنوب اور مرکز کے تمام علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

  غزہ میں اب صرف چند ہسپتال کام کر رہے ہیں، 7 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں کی شدت کے بعد سے سپلائی اور بجلی بہت کم ہے—فوٹو: انادولو ایجنسی
غزہ میں اب صرف چند ہسپتال کام کر رہے ہیں، 7 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں کی شدت کے بعد سے سپلائی اور بجلی بہت کم ہے—فوٹو: انادولو ایجنسی

  الاقصیٰ ہسپتال میں غزہ کے شہری علاج کے لیے انتظار کر رہے ہیں—فوٹو: انادولو ایجنسی
الاقصیٰ ہسپتال میں غزہ کے شہری علاج کے لیے انتظار کر رہے ہیں—فوٹو: انادولو ایجنسی

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ طویل جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے تقریباً 193 فلسطینی مارے جاچکے ہیں، جس سے اسرائیل-حماس تنازع کے آغاز سے اب تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اموات کی تعداد کے علاوہ 650 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

  اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی دو سالہ فلسطینی لارین حسین کو الاقصیٰ شہداء اسپتال لایا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے والدین کو کھو چکی تھی—فوٹو: انادولو ایجنسی
اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی دو سالہ فلسطینی لارین حسین کو الاقصیٰ شہداء اسپتال لایا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے والدین کو کھو چکی تھی—فوٹو: انادولو ایجنسی

  دیر البلاح میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے خاندان کے پانچ افراد کی نماز جنازہ لواحقین ادا کر رہے ہیں—فوٹو: انادولو ایجنسی
دیر البلاح میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے خاندان کے پانچ افراد کی نماز جنازہ لواحقین ادا کر رہے ہیں—فوٹو: انادولو ایجنسی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کرنے کے بعد دیر البلاح میں فلسطینیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا—فوٹو: انادولو ایجنسی
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کرنے کے بعد دیر البلاح میں فلسطینیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا—فوٹو: انادولو ایجنسی

  غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے قریب جنوبی اسرائیل سے لی گئی اس تصویر میں عمارتوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے—فوٹو: انادولو ایجنسی
غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے قریب جنوبی اسرائیل سے لی گئی اس تصویر میں عمارتوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے—فوٹو: انادولو ایجنسی