• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

زیرِ سمندر 31 روز تک رہنے کا ریکارڈ

شائع July 3, 2014

نیویارک : امریکہ کے ایک شہری نے زیرِ سمندر 31 روز تک رہنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

دنیا میں ایسے دیوانوں کی کمی نہیں جو نت نئے ریکارڈز بنانے کے لیے اپنی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالنے سے نہیں چوکتے، ان میں سے ایک امریکہ کے فیبیئن کوسٹیو بھی ہیں۔

فیبیئن معروف فرانسیسی بحری ماہر کے پوتے ہیں جنھوں نے فلوریڈا میں 31 روز تک پانی میں رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

چھیالیس سالہ فیبین نے ایک 43 فٹ لمبی لیبارٹری میں رہ کر فلوریڈا کے پانیوں میں 60 فٹ کی ڈائیو لگائی اور وہاں ایک مہینے سے زائد عرصہ گزارا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس مہم جوئی کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے افراد تک یہ پیغام پہنچانا تھا کہ اپنی آئندہ نسلوں کے لیے سمندروں کا خیال رکھیں، جسے ہم تباہ کر رہے ہیں۔

فیبیئن کا کہنا تھا کہ 'ذاتی طور پر میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کیونکہ میرے دادا نے بھی 50 سال قبل بحر احمر میں زیرآب 30 دن گزارے تھے'۔

فیبیئن کے اس تجربے کے دوران میساچوسٹس انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو دن میں کئی بار سمندری علاقوں کی چھان بین کا موقع ملا اور انھوں نے بحری زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aamir Jul 03, 2014 08:03pm
Islami month hai Islam Kay baray Mae bhi karnameen bataen takay logon ko bhi pata ho k ameer hona bari baat nahi balkay ameer hokar duniya mae aysay bohat Muslim han aur they jinno nae apna sub kuch Allah ki rah Mae sadka kardeya aur aysay bhi log han Jo kamsay kam waqat Mae Quran HIFZ kiya

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025