آزاد کشمیر: بس کھائی میں گرنے سے دس افراد ہلاک

شائع July 21, 2014

مظفر آباد: آزاد کمشیر کے علاقے میر پور میں آج پیر کے روز ایک تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے کم سے کم دس افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ پونا کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب بھبمر آزاد کشمیر سے سماہنی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی، اور لاشوں اور زخمیوں کو بھمبر اور میر پور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بس تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025