• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

'امریکا تشدد کے ذریعے تبدیلی کا حامی نہیں'

شائع September 1, 2014

واشنگٹن: امریکا نے تمام فریقن کو پاکستان کے سیاسی بحران پر تحمل مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا املاک کی تباہی اور تشدد کے ذریعے تبدیلی مسلط کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالف ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے کہا کہ امریکا اسلام آباد میں مظاہروں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مسلسل فریقن سے تشدد سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا بھی مطالبہ کر رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں مظاہرین گزشتہ اٹھارہ دنوں سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں اب تک تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پساکی نے ایک بیان میں کہا کہ پر امن احتجاج اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کے اہم پہلو ہیں۔ لیکن تشدد، نجی املاک اور سرکاری عمارتوں کی تباہی سیاسی اختلافات کو حل کرنے کا قابل قبول ذریعہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی نظام میں ماورائے آئین تبدیلی کو مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025