امریکی عدالت میں مسلم خاتون کو ملازمت سے انکار کے مقدمے کی سماعت
واشنگٹن: امریکا کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کرے گی کہ آیا ایک مسلمان خاتون کو ایمبر کرومبی اینڈ فچ کمپنی کے ایک اسٹور پر ملازمت سے اس لیے منع کیا گیا تھا کہ انہوں نے اسکارف پہنا ہوا تھا، جو مذہبی احکامات کی پیروی کے لیے ضروری تھا۔
نو ججوں نے امریکی روزگار کے مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے قائم کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی ایک اپیل کو منظور کرلیا، اس وفاقی ادارے نے سمانتھا ایلوف کی طرف سے اس کمپنی پر مقدمہ قائم کیا تھا۔
![]() |
| ایمبر کرومبی اینڈ فچ کمپنی کے ایک اسٹور کا منظر۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی |
یاد رہے کہ سمانتھا کو 2008ء کے دوران امریکی ریاست اوکلاہاما کے شہر ٹولسا میں ایمبرکروبی کے بچوں کے اسٹور پر سیلز کی ملازمت سے منع کردیا گیا تھا۔
سمانتھا ایلوف اس وقت سترہ برس کی تھیں، اور انہوں نے ملازمت کے لیے انٹرویو دیتے ہوئے اسکار ف یا حجاب پہن رکھا تھا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ خاص طور پر اس لیے نہیں پہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ یہ کمپنی ان کے لیے مذہبی گنجائش پیدا کرے۔













لائیو ٹی وی