• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Fog 13.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Fog 13.4°C
  • ISB: Cloudy 14.2°C

سندھ کابینہ کا اہم اجلاس، بجٹ17 جولائی کو پیش کیا جائے گا

شائع June 14, 2013

سندھ بجٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کا بجٹ سترہ جون کو پیش کیا جائے گا۔ فائل تصویر
سندھ بجٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کا بجٹ سترہ جون کو پیش کیا جائے گا۔ فائل تصویر

کراچی: سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے جمعے کے روز سندھ کابینہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں نئے مالی سال کیلئے صوبائی بجٹ، مجوزہ ٹیکس اور نئے وسائل پر غور کیا گیا ۔

صوبہ سندھ کیلئے مالی سال 2013-14 کا بجٹ پیر 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ، سید مراد علی شاہ نے میٹنگ کےدوران منظوری کیلئے بجٹ تجاویز پیش کیں۔

بجٹ برائے 2013-14 کیلئے صوبوں کو 1,502 ارب روپے کی رقم دی جائے گی جس میں وفاق کی جانب سے سندھ کو 400 ارب روپے ملیں گے۔

ڈان ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی بجٹ تجاویز کے تحت حکومتِ سندھ تعلیم کیلئے 14 ارب روپے مختص کرے گی جبکہ صحت کیلئے 13 ارب اور سوشل ریلیف پیکج کے تحت دو ارب روپے رکھے جائیں گے۔

حکومتِ سندھ  نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے والے ماہِ رمضان میں 2.5 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی پیش کرے گی، جبکہ کراچی کیلئے ایک خاص پیکج رکھا گیا ہے جس کا تخمینہ تین ارب روپے لگایا گیا ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے اس بجٹ میں امن و امان کیلئے 49 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے جس میں پولیس کیلئے الگ سے 46 ارب اور تین ارب روپے رینجرز کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

زراعت و آب پاشی کیلئے 35 ارب اور تھرکول منصوبے کیلئے دو ارب روپے کی رقم رکھی جائے گی۔

اس کے علاوہ خیرپور، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ ڈویژنز کیلئے فی کیس دو ارب روپے کی رقم مقرر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی میں سرکولر ریلوے منصوبے پر کام شروع کرنے کے اعلان کے بعد اس بجٹ میں ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ذمے دار ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے مختلف حکومتی محکموں میں 16,000  نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی اور سندھ پولیس میں  7,500 نئے اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

اجلاس میں طے پایا کہ متوقع طور پر سرکاری ملازمین کی نتخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا اس کے علاوہ درآمد شدہ وہسکی سمیت دیگر اشیا پر ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس بھی نافذ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پچاس کروڑ کی رقم سے سندھ میں 200 نئی بسیں چلائی جائیں گی جن میں سے 50 بسیں صرف خواتین کے لئے ہوں گی اور ان میں ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی خواتین ہی ہوں گی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا نثار کھوڑو، شرجیل انعام میمن، منظور وسان، میر ہزار خان بجارانی، مخدوم جمیل الزماں، سکندر علی مندریو، مشیرِخزانہ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، سندھ سیکریٹری خزانہ اور دیگر افراد اور آفیشلز نے شرکت کی ۔

توقع ہے کہ بجٹ تجاویز پیر تک مکمل کرلی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025