2015: لاہور کے ٹاپ 10 ریسٹورنٹس

شائع January 13, 2015 اپ ڈیٹ June 12, 2015

تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال شہر لاہور کھانے کے شوقین افراد کے لیے بھی جنت کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ فوڈ اسٹریٹ میں سادہ اور چٹپٹی غذاؤں سے لے کر کلاسک کھانے فراہم کرنے والے لاہور میں شاید ہی کسی کو ایسا کھانا ملے جو کہ وہ پسند نہ کرتا ہو۔

گذشتہ چند سالوں کے دوران شہر میں گھر سے باہر کھانا کھانے کا رجحان پروان چڑھا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ہم آپ کو لاہور کے 10 بہترین ہوٹلوں کی فہرست فراہم کر رہے ہیں جنہیں آپ 2015 میں آزما سکتے ہیں۔

کوسا نوسترا، لا تاوولا

فوٹو بشکریہ kfoods.com
فوٹو بشکریہ kfoods.com

لاہور میں بسنے والا تقریباً ہر شخص متعدد مرتبہ کوسا نوسترا جا چکا ہے اور ان کے منیو سے بھی بخوبی واقف ہے۔ تاہم شہر کے بہترین ہوٹلوں میں سے ایک اس ریستوران کے لا تاوولا سیکشن میں ایک نیا منیو بھی دستیاب ہے جسے ضرور آزمایا جانا چاہیے۔

دی لاہور سوشل

دی لاہور سوشل — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
دی لاہور سوشل — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

شہر کے بیچوں بیچ واقع یہ ہوٹل ایک فینسی جگہ ہے جسے نئے سال میں ضرور آزمایا جانا چاہیے۔ پرسکون ماحول اور وسیع مینیو کے ساتھ یہ ہوٹل کھانا کھانے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ہے۔

پومپی

پومپی — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
پومپی — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

بھلے ہی لاہور کھانے پینے میں اپنی مثال آپ ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہمیں کراچی کے کھانے بھی بہت پسند ہیں۔ اور اس سال کی فہرست میں پومپی ریسٹورنٹ بھی شامل ہے، جو لاہور میں کراچی کا مزہ پیش کرتا ہے۔

ٹیرامیسو

ٹیرامیسو کا مشہور چاکلیٹ کیک — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
ٹیرامیسو کا مشہور چاکلیٹ کیک — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

ٹیرامیسو ہماری فہرست میں اپنے اس انتہائی لذیذ پگھلی ہوئی چاکلیٹ کے کیک کی وجہ سے ہے۔ اس ریسٹورنٹ نے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ واپس بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری لسٹ میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

دی پولو لاؤنج

دی پولو لاؤنج — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
دی پولو لاؤنج — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

اگر آپ لاہور پولو کلب میں واقع اس ریسٹورنٹ میں پہلے کبھی نہیں گئے، تو 2015 میں آپ کو یہاں ضرور جانا چاہیے۔ اور اس کی وجہ ان کا بہترین اور وسیع مینیو ہے۔ اتوار کے دن ملنے والا برنچ تو بلاشبہ آزمانے کے لائق ہے۔

دی کیوب، نشاط

دی کیوب — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
دی کیوب — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

نشاط ہوٹل میں موجود کیوب واقعاً ایسا ہوٹل ہے جسے اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔ اگر آپ یہاں پہلے جاچکے ہیں، تو بھی 2015 میں ایک بار دوبارہ جائیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا مینیو اب مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے جبکہ اب انہوں نے بین الاقوامی شیفس پر مشتمل تربیت یافتہ اسٹاف بھی رکھ لیا ہے۔

ماؤتھ فل

ماؤتھ فل — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
ماؤتھ فل — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

لاہور کے رہائشیوں کو اب اچانک اپنی صحت کا بھی خیال ہونے لگا ہے۔ تو اگر آپ لذیذ لیکن صحت بخش کھانے کھانا چاہتے ہیں، تو ماؤتھ فل کا رخ کیجیے۔

ٹوکیو

ٹوکیو — فوٹو بشکریہ مصنفہ
ٹوکیو — فوٹو بشکریہ مصنفہ

ہم سب لوگوں کو ہی آواری کے فیوجی یاما کی سوشی پسند ہے۔ لیکن اگر آپ کچھ ایسا چاہتے ہیں جو مکمل طور پر جاپانی ذائقہ رکھتی ہو، تو ٹوکیو جائیے۔

دی لکھنوی

دی لکھنوی — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
دی لکھنوی — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

آواری ہوٹل میں قائم لکھنوی ریسٹورنٹ آزمانے جیسی جگہ ہے۔ لاہور کو اس کے بہترین دیسی کھانوں کے لیے پسند کیا جاتا ہے، اور لکھنوی ضرور آپ کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

سویٹ افیئرز

سویٹ افیئرز — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج
سویٹ افیئرز — فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک پیج

ہماری فہرست کا آخری ریسٹورنٹ سویٹ افیئرز ہے۔ 2015 میں اسے ضرور آزمانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان کے پاس شہر کا بہترین میٹھا دستیاب ہے جس میں جیلاٹو، کپ کیکس، کیکس، چاکلیٹیں اور بہت کچھ شامل ہے۔ اگر آپ کو میٹھا پسند نہیں، تو بھی کوئی بات نہیں، ان کے پاس لذیذ تندوری پیزا بھی دستیاب ہیں۔


فوہا رضا جرنلزم گریجویٹ ہیں، اور فری لانس لکھاری ہیں۔ وہ SiddySays کی اسسٹنٹ ایڈیٹر ہیں، اور اپنے پورٹ فولیو کے تحت کئی کلائنٹس کی پبلسٹی کرتی ہیں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Nasar Jan 13, 2015 11:38pm
In hotels ka address b bta duty.
Bisharat Akram Jan 14, 2015 12:13pm
In my opinon Bombay Chowpatty should have been in the list.One of my favourite desi restaurant.
Salman Jan 14, 2015 09:12pm
any list of top Lahore restaurants that doesn't include Cafe Alyanto, Fujiyama, Dum Pukht, Yum, and Dynasty isn't a valid one and all the avid restaurant goers in Lhr know that. Also my question is how was this put together? Is it based on customer feedback or expert opinion?? And my last question is what is the assessment criteria for this list???
shahzada Jan 15, 2015 06:10pm
you give the detail of restaurant but not there address. pls give the complete address of restaurants. thanks
Farhan Rao Jan 16, 2015 11:48am
Dekhny me to lakhnavi Hi best lagra Hy Desi Khanay .K liye
Ab. Shakoor Mastoi Jan 17, 2015 04:08pm
List ka shukriyya. 2 k siwa baqi Restaurants ki location / area to likhen. Thanks
aysha baig Jun 12, 2015 11:29pm
well as a food technologist i want to go in all above mentioned , as for sensory attributes then lakhnawii and the polo lounge are good

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025