6 ماہ سے 2 سال کا وقفہ کریئر کیلئے مثبت

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

ماہرین کی رائے میں اپنے کریئر کے دوران چھ ماہ سے دو سال تک کے وقفے کے بعد دوبارہ ملازمت کی جانب گامزن ہونے والے افراد مسائل کا بہتر انداز میں سامنا کرتے ہیں، چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کرتے ہیں اور کام میں ان کا زیادہ دل لگتا ہے۔

آپ یہ وقفہ نوکری سے استعفیٰ دے کر لے سکتے ہیں تاہم اگر ممکن ہے تو اپنی کمپنی سے چھٹیاں لے لیں۔

تاہم ایسا کوئی فیصلہ کرنے سے قبل مندرجہ ذیل باتوں کو مدنظر رکھیں۔

اندازہ لگائیں

کرئیر کے دوران لمبے وقفے سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر آپ بھی آپ پرسکون ہوجائیں گے جبکہ دوبارہ نوکری پر آنے کے بعد آپ نئی انرجی سے کام کریں گے۔ ریسرچ کے مطابق جو کمپنیاں اپنے ادارے میں لمبے وقفے کی سہولت فراہم کرتی ہیں ان کے ملازمین مطمئن رہتے ہیں اور کام میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

منصوبہ بندی

منصوبہ بندی کے لیے کم از کم چھ ماہ کا وقت رکھیں تاکہ اس دوران آپ اپنی ڈریم ہالی ڈے کے لیے مالی صورت حال کا جائزہ لے سکیں۔ ان چھٹیوں کو کسی مشغلے یا کسی خصوصی مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس منصوبہ بندی میں اس بات کا خیال رکھیے گا کہ سستی بھرے بریک سے آپ کی توانائی میں اضافے کے بجائے کمی پیدا ہوگی۔

اپنے اسکلز میں اضافہ کریں

اس وقت کو کسی پروفیشنل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے صرف کریں جس سے آپ کو اپنے کریئر میں مزید ترقی ملے گی اور آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس سے آپ اپنے کریئر کی سیڑھیوں پر تیزی سے چڑھ سکیں گے۔

اپنے کریئر کا جائزہ لیں

اس وقفے سے آپ کو اپنے کریئر اور پروفیشنل گولز کی جانب سفر کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔ آپ اس بات کا اندازہ لگاسکیں گے کہ کیا آپ کا موجودہ کریئر آپ کو سوٹ کرتا ہے یا پھر اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا پھر یہاں آپ کے ٹیلنٹ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ خود اپنے جائزہ لیں کہ آپ کس طرح کا کام کرنے پسند کرتے ہیں اور آپ جس کام کو کرنا پسند کرتے ہیں ایسے کریئر کا انتخاب کریں۔


آرٹیکل کے مصنف ذیشان لکھپتی پروفیشنل کارپوریٹ ٹرینر اور بین الاقوامی اسپیکر ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں