• KHI: Sunny 24.9°C
  • LHR: Sunny 16.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C
  • KHI: Sunny 24.9°C
  • LHR: Sunny 16.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C

سانحہ بلدیہ: تفتیشی افسر نے معافی نامہ جمع کرادیا

شائع March 7, 2015

کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش نہ ہونے سے متعلق معافی نامہ جمع کرادیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ہفتے کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر سب انسپکٹر جہانزیب نے گذشتہ سماعتوں میں غیر حاضر ہونے سے متعلق معافی نامہ پیش کیا، ساتھ ہی انھوں نے مقدمے کے گواہان کے بیانات کی نقول بھی جمع کرائیں، جس پر وکلاء نے اعتراضات داخل کیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو بیانات میں موجود اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عدالت نے گذشتہ سماعت میں پیش نہ ہونے پر تفتیشی افسر جہانزیب کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

میزد پڑھیں:سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کی گرفتاری کا حکم

جبکہ کیس کی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شازیہ ہنجرا نے 16 فروری کو تفتیشی افسرکی جانب سے تعاون فراہم نہ کرنے پر بلدیہ ٹاؤن کیس سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

شازیہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقدمے میں تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کے درمیان ہم آہنگی ہونا ضروری ہے، تاہم انہیں کبھی تفتیشی افسر کا تعاون حاصل نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:سانحہ بلدیہ: سرکاری وکیل کیس سے علیحدہ

کیس کی سماعت کے دوران بلدیہ فیکٹری مالکان ارشد بھائیلا، شاہد بھائیلا اور عبدالعزیز بھائیلا اس بار بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالکان آئندہ سماعت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔

عدالت نے حکومت سندھ کو سرکاری وکیل مقرر کرنے اور مقدمے کے دیگر ملزمان کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گیارہ ستمبر 2012 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 289 خاندانوں کے چراغ گل ہوگئے تھے۔

حکومت کی جانب سے لوحقین کا دکھ بانٹنے کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا، تاہم کچھ ہی ایسے ہیں جنہیں مکمل امدادی رقم مل پائی، کئی لواحقین کو جزوی رقم مل سکی جبکہ متعدد اب تک امداد کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025