• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C

شفقت حسین کے پھانسی 3 روزکےلئے موخر

شائع March 19, 2015

اسلام آباد/ کراچی: پانچ سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کوعدالتی حکم پر دی جانے والی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے روک دیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شفقت حسین کو صبح دی جانے والی پھانسی کو 72 گھنٹوں کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پانچ سالہ بچے کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر مجرم شفقت حسین کی پھانسی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کی متضاد اطلاعات تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے صدر سے رابطہ کرکے پھانسی کی سزامؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی سیکریٹری داخلہ اس سلسلے میں درخواست لے کر صدر مملکت ممنون حسین کےپاس گئے۔

تاہم سندھ حکومت کے ایک افسر نے ڈان ڈاٹ کام سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو فی الحال پھانسی روکنے کے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شفقت حسین کو 2001 میں 5 سالہ عمیر کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد 2004 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

انہیں آج صبح پھانسی دی جانی تھی۔

اس سے قبل شفقت کے اہلخانہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ قتل کے وقت شفقت حسین کی عمر صرف 14 برس تھی اور نابالغ ہونے کے باعث اس سزا پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جس مقدمے میں اسے ملوث کیا گیا اس میں تین گرفتاریاں ہوئیں لیکن لاوارث ہونے کی وجہ سے سارا الزام ان کے بیٹے پر لگا دیا گیا جب کہ دو کو رہا کر دیا گیا ۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025