• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

قوم ہار کیلئے بھی تیار رہے، چیف سلیکٹر

شائع April 15, 2015

لاہور: پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے شائقین سے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی جیت کے ساتھ ساتھ ہار کیلئے بھی تیار رہیں۔

ورلڈ کپ کے کوائٹر فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم تشکیل نو کے مراحل میں ہے۔

ون ڈے کپتان مصباح الحق اور بوم بوم شاہد آفریدی جیسے سینئر پلیئرز کی ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد گرین شرٹس دیگر فارمیٹس کے برعکس ون ڈے فارمیٹ میں زیادہ ناتجربہ کار اور کمزور دکھائی دے رہی ہے ۔

ہارون رشید بدھ کو یہاں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پیٹرنز ٹرافی گریڈ- ٹو کے فائنل میں پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے۔

میچ کے آخری روز ڈان نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا 'ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ہمارے یہاں صرف ٹیم کی جیت کی امیدیں قائم کرلی جاتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نئی ہے، جس کے اعلان پر بھی تنقید سہی اور اگر ٹیم ہاری تو وہ تب بھی تنقید کا سامنا کرنے کے لیئے پوری طرح تیار ہیں ۔

اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو ڈراپ کیے جانے پر چیف سلیکٹر نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا دونوں کھلاڑیوں کو دو فارمیٹس سے ڈراپ کرنے کا مقصد انہیں ڈسپلن کا پابند بنانا ہے۔

'عمرکے برعکس چونکہ احمد شہزاد تینوں فارمیٹس کا حصہ تھے لہذا انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا'۔

انہوں نے انکشاف کیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلے سے قبل دونوں کھلاڑیوں کو ملاقات میں پیغام دے دیا تھا اور دونوں بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں کن شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

تبصرے (3) بند ہیں

fazalurrahman Apr 16, 2015 06:34am
Aap jeetay kab
humair Apr 16, 2015 09:11am
hahahahaha..... bht thand ma job karli tumne as a Director game development ab apna boriya bistra band lo.
Karachi wala Apr 16, 2015 11:27am
We also don't want them to win every game but we want to see a game where our players should play as true professional and fight till last ball and if they loose then we also don't mind and appreciate them for their effort, which whole nation has showed in world cup match between Australia & Pakistan and praised Wahab Riaz's effort. Now it's time PCB has to appoint true professional in their management team for betterment of Pakistan Cricket.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025