ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزارتِ آئی پی سی کا اعلامیہ جاری
پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
2027 ورلڈ کپ کے پیش نظر ہیڈکوچ نئے کپتان کی تقرری چاہتے ہیں جس کے بعد محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں ہے ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
قوممی ٹیم مجموعی طور پر 5 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی، تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے 18 اکتوبر کو برطانیہ سے مقابلہ شیڈول۔
پہلے ہاف میں قومی ٹیم کی جانب سے اعتزاز حسین نے شاندار گول اسکور کیا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے تاہم کوئی بھی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی۔
بابر اور رضوان کی ٹی 20 میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، صائم ایوب اور محمد حارث کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، حارث رؤف کی جگہ وسیم جونئیر یا عباس آفریدی کو موقع دینے کا امکان ہے۔