• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C

پاک-ہندوستان کشیدگی: کیری کا نواز کو فون

شائع June 18, 2015

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف سے فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی سے 'کچھ ہستیوں کو طاقت ور' محسوس نہیں کرنا چاہیے۔

کیری کے مطابق انہوں نے نواز شریف سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ تناؤ پر بات چیت کی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اور افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن اس سلسلے میں نئی دہلی سے رابطے میں ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے آپس میں تلخ جملوں کے تبادلوں کے بعد سے امریکا دونوں ممالک سے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ دونوں ممالک تناؤ کم کرتے ہوئے مذاکرات بحال کریں۔

کیری کے فون کے بعد وزیراعظم کے دفتر نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ بات چیت کے دوران دہشت گردی کو شکست دینے پر گفتگو کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025