• KHI: Partly Cloudy 17.7°C
  • LHR: Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.7°C
  • LHR: Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

پاکستانی میگا بجٹ فلم یلغار کا ٹریلر جاری

شائع July 17, 2015

پاکستان کی میگا بجٹ فلم یلغار کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

دہشتگردوں کا خاتمہ کرتے جانباز سپاہیوں کےگرد گھومتی فلم رواں سال بڑے بردے کی زینت بنے گی۔

ہدایتکار حسین رانا کی میگا بجٹ فلم 'یلغار' کا پہلا دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی کہانی سوات کے علاقے پارا چنار میں ہونے والے فوجی آپریشن اور عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے والے حقیقی ہیروز کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اداکار شان اور عدنان صدیقی ایس ایس جی کمانڈوز کے روپ میں دہشتگردوں کے دانت کھٹے کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ہداہتکار حسین رانا ہیں جو اس سے قبل وار جیسی کامیاب فلم پروڈیوس کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

پچاس کروڑ روپے کے میگا بجٹ میں بننے والی فلم یلغار مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔

فلم میں ٹی وی اسکرین پر جلوے بکھیرنے والے کئی دیگر اداکار بھی جلوہ گر ہونگے۔

فلم رواں سال کے آخر میں سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ad Khan Jul 18, 2015 11:15pm
Pakistan k koi bhi film Mr. Shan k Baghair ban nahi sakti kya........ Naye Chahro ko Lay ana chahye tab Pakistan k films Superhit our Blockbuster Honge logo in puraney chahro say bore ho chuke hy kyunke mere hisab say yahe chahrey last 30 to 35 years say dhek rahe hy ..... Regards Adnan Khan

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025