• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C

ایران سے پاکستان میں مارٹر گولے فائر

شائع September 17, 2015

کوئٹہ: ایرانی سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے ماشکیل پر مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک لیویز اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹیلی فون پر ڈان نیوز کو بتایا کہ ایرانی بارڈر گارڈز نے جمعرات کی صبح ماشکیل کے علاقے میں مارٹر گوے فائر کیے.

مارٹر گولے ماشکیل بازار میں گرے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

واقعے کے بعد ایف سی اورلیویز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، جبکہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں.

اس حملے کے بعد ماشکیل اور قریبی دیہاتوں کےلوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد 900 کلمیٹر طویل ہے جس پر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ناخوشگوار واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایرانی سرحدی محافظوں نے متعدد بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستان اور ایران نے گزشتہ برس دہشت گردی کے خاتمے، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان، ایران انٹیلی جنس معلومات بڑھانے پر متفق

اجلاس میں انٹیلی جنس معلومات بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا اور یہ بھی فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کسی بھی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے، لہذا سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنا اب ناگزیر ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sharminda Sep 17, 2015 04:43pm
Pakistan cannot afford another conflict. Issues need to be discussed and resolved as soon as possible. I can link this to Pakistan Govs' failures to abide agreements like pipeline projects.
waqar Sep 17, 2015 11:24pm
India from east, iran from west and afghantan.............why donot you understand?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025