کوئٹہ دھماکا: بارودی مواد بس کی چھت پر نصب تھا

20 اکتوبر 2015
دھماکے کیلئے ٹائم ڈیوائس استعمال کی گئی ... فوٹو: اے ایف پی
دھماکے کیلئے ٹائم ڈیوائس استعمال کی گئی ... فوٹو: اے ایف پی
دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ... فوٹو: آن لائن
دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ... فوٹو: آن لائن
دھماکے کے لیے 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا... فوٹو: آن لائن
دھماکے کے لیے 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا... فوٹو: آن لائن

کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسافر بس میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بس میں دھماکے میں 11افراد ہلاک 25 زخمی ہوئے تھے۔

18 زخمی سول اسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں جبکہ 5 کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں بم دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی

ڈان نیوز کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لیے 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارودی مواد بس کی چھت کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے مسافر بس تباہ ہوئی۔

واضح رہے کہ بس میں 70 مسافر سوار تھے۔

صوبائی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کا مقدمہ رات گئے درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔

سریاب پولیس نے تھانیدار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

دھماکے کے بعد شہر میں سوگ کا سما ہے جبکہ سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں