آئی فون سیون پلس کا سب سے بہترین فیچر؟
آئی فون سیون پلس ایک بہت زبردست فیچرز کے ساتھ سامنے آرہا ہے مگر اس کا سائز موجودہ آئی فون سکس ایس پلس جتنا ہی ہوگا۔
ایپل سے متعلق قابل بھروسہ رپورٹس کرنے والے ایک تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق آئی فون سیون پلس اپنے بیک میں دو کیمروں کے ساتھ سامنے آئے گا (یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے) مگر وہ سکس پلس جتنے سائز کا ہی ہوگا۔
مزید پڑھیں : آئی فون 7 پلس کی پہلی تصویر لیک
مگر خاص بات یہ نہیں ہے بلکہ رپورٹ کے مطابق آئی فون سیون پلس اس ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کو ایک مکمل ڈی ایس ایل آر کیمرے جیسے معیار کی تصاویر لینے کی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ نیا کیمرہ ممکنہ طور پر نئے آئی فون سیون کے اہم ترین فیچرز میں سے ایک ہوگا جس کا ڈیزائن ممکنہ طور پر آئی فون سکس اور سکس ایس سے ملتا جلتا ہوسکتا ہے۔
ایپل کی جانب سے یہ فون رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اگلے سال آئی فون کو مکمل ری ڈیزائن کرکے پیش کیا جاسکتا ہے۔
ایپل کا یہ ڈوئل کیمرہ سسٹم صارفین کو زیادہ گہرائی اور تفصیلی تصاویر لینے کا موقع بھی دے گا جبکہ کچھ کے خیال میں تو تھری ڈی امیج اسکیننگ جیسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے بہتر کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بڑے فون تک محدود کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس میں یکساں کیمرہ فیچرز ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی