• KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C

آئی فون 7 پلس کی پہلی تصویر لیک

شائع March 16, 2016

ایپل کے رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے ممکنہ فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 7 پلس کی پہلی مبینہ تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے جس میں اس کا سب سے بڑا فیچر بھی نظر آرہا ہے۔

یہ تصویر چینی ویب سائٹ Bastille Post نے لیک کی ہے جس میں ڈوئل لینس کیمرہ فون کے بیک پر نظر آرہا ہے۔

اس تصویر سے ان افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے کہ آئی فون سیون پلس ڈوئل کیمرہ لینس ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

یہی تصاویر ایک تائیوان سے تعلق رکھنے والے بلاگ نے بھی لیک کی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کیمرہ آئی فون سیون پلس کا حصہ ہوگا اور کیمرے کے لینسز مختلف سائز کے ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایپل نے لگ بھگ ایک سال قبل ایک کیمرہ ٹیکنالوجی کمپنی لنکس امیجنگ کو خریدا تھا جو اس طرح کے 2، تین اور چار لینسز پر مبنی ڈیوائسز تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

اس سے پہلے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایپل کی جانب سے اس اضافی کیمرے کو تھری ڈی ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ سافٹ ویئر کی بہتر ٹرکس کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے باعث کیمرہ لینس کی ضرورت نہیں رہتی جبکہ یہ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ایک کیمرہ لینس روایتی تصویر کے لیے ہوگا جبکہ دوسرے لینس سے کسی خاص چیز پر زوم کیا جاسکے گا اور ان دونوں کیمروں کی تصاویر اسکرین پر 2 سیکشنز میں نطر آئیں گی۔

خیال رہے کہ آئی فون سیون میں ایپل کی جانب سے ڈیزائن سمیت متعدد تبدیلیاں کیے جانے کا بھی امکان ہے جس کی اطلاعات وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں تاہم ان کی حتمی تصدیق یہ دونوں فونز متعارف کرائے جانے کے بعد ہی ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں : آئی فون 7 کی پہلی جھلک 'لیک'


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025