• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C

بارش کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر

شائع June 29, 2016

محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کے دوران توقع سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور ایسی صورت میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضرورت امر ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

بارش کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ بارش میں سڑکوں کی حالت خراب ہوتی ہے اور اسی لیے گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے۔

اس کے علاوہ بجلی کی تنصیبات سے دور رہنا چاہیے کیونکہ انہیں چھونا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب پانی کے جوہڑ سے دور رہیں ہوسکتا ہے کہ ان میں کرنٹ ہو۔

درختوں، سائن بورڈز اور کھمبوں کے نیچے نہ کھڑے ہوں اور جنریٹر اور پانی کی موٹر کو گیلا ہونے سے بچائیں۔

بارشوں سے پہلے گھر میں چھت یا دیواروں کی لیکج، ڈرینج سسٹم اور گٹر چیک کروالیں۔ اگر کوئی بلاک ہے تو پلمبر سے کھلوا لیں تاکہ نکاسی آب میں آسانی رہے۔

ریڈیو اور ٹی وی پر موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنا چاہیے اور بارش کے دوران اپنے پاس ٹارچ، ماچس، کاغذ اور فرسٹ ایڈ کے سامان سمیت تمام ضروری ادویات پلاسٹک کے بیگ رکھیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک، اور پینے کے صاف پانی کا بھی ذخیرہ کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025