رمضان میں گڑ کے شربت کے فوائد

شائع June 30, 2016

رمضان المبارک میں دیگر مشروبات کے ساتھ گڑ کے شربت کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔۔

گڑ کا شربت ناصرف ٹنڈک کا احساس پیدا کرتا ہے، بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

شربت فروش بھی گڑکے شربت کو گرمی کا توڑ قرار دیتے ہوئے اسے دوسرے مشروبات پر فوقیت دیتے ہیں، جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس کی تاثیر کی وجہ سے لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ لذت کو دوبالا کرنے کے لیے اس میں لیموں اور املی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

گڑ کا شربت جہاں افطاری میں ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے وہیں دل اور معدے کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025