عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار میں تیزی

شائع July 11, 2016 اپ ڈیٹ July 12, 2016

کراچی: عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس چار سنچریاں عبور کرتا ہوا 38300 پوانٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈریڈ انڈیکس ایک دن میں 401 پوانٹس اضافے کے ساتھ 38667 پوانٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروباری حجم 15 کروڑ شیئرز رہا جبکہ نمایاں کاروبار سوئی نادرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے شیئرز میں ہوا۔

ماہرین کے نزدیک وزیراعظم کی وطن واپسی اور عید کی تعطیلات میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی۔

کرنسی ریٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رحجان رہا، ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 104 روپے 90 پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 105 روپے 60 پیسے ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے سے 51500 روپے ہوگئی، سونے کی 10 گرام قیمت 471 روپے اضافے سے 44142 روپے ہوگئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Arshad Jul 11, 2016 08:12pm
I think index points are wrong

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025