• KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
  • KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C

جان سینا کے انسٹاگرام پر کوہلی کی تصویر کیوں؟

شائع July 21, 2016

اگر یہ کہا جائے کہ جان سینا اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے مقبول سپراسٹار ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ اگر وہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں تو وہ فوری طور پر لوگوں کی نظروں میں آجاتا ہے۔

اور ایسا ہی کچھ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب انہوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی تصویر اپنے انسٹا گرام پر اپ لوڈ کردی۔

A photo posted by John Cena (@johncena) on

مگر انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟ کیا وہ ویرات کوہلی کو پسند کرتے تھے؟ درحقیقت اس کی وجہ آپ کا ذہن گھما کر رکھ دے گی۔

اگر تو آپ ڈبلیو ڈبلیو ای دیکھتے ہیں تو یہ ضرور معلوم ہوگا کہ جان سینا کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے برانڈ را سے اسمیک ڈاﺅن میں ڈرافت کردیا گیا ہے۔

اور اس شو کا امیتازی رنگ نیلا ہے لہذا ایسا سمجھ میں آتا ہے کہ جان سینا ایسی تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنا چاہتے تھے جو لفظ 'بلیو' کو پروموٹ کرتی ہو اور انہیں نیلے رنگ کے ایک خاص شیڈ Bleed Blue کی تلاش تھی۔

ایسا کرنے پر انہیں انڈین کرکٹر کی تصویر ملی جو ماضی میں اسی رنگ کی یونیفارم استعمال کرتے تھے۔

جان سینا ممکنہ طور پر ویرات کوہلی سے واقف بھی نہیں ہوں گے اور انہوں نے اسمیک ڈاﺅن کو پروموٹ کرنے کے لیے اس تصویر کو پوسٹ کردیا۔

اس کی وضاحت اس لیے بھی ہوتی ہے کیونکہ جان سینا کے انسٹاگرام پر ڈبلیو ڈبلیو ای ڈرافٹ کے حوالے سے تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور ویرات کوہلی کی تصویر کو پوسٹ کرنے کے بعد جان سینا نے ایک اور تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا " Keep Calm and Bleed Blue "، جو واضح طور پر اشارہ ہے کہ جان سینا اسمیک ڈاﺅن کے نیلے رنگ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

A photo posted by John Cena (@johncena) on

تاہم اس اتفاق سے کچھ دیر کے لیے کرکٹ اور ڈبلیو ڈبلیو ای کا ملاپ ضرور ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025