دھرنا یوم تشکر میں تبدیل، شاہراہیں کھلنا شروع
عدالت عظمیٰ کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کے احکامات سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کی سماعت کو اپنی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن کی جگہ یوم تشکر منانے کا اعلان کیا، جس کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تمام کارکنوں کو پریڈ گراؤنڈ پہنچنے کی ہدایت کی۔
لاک ڈاؤن کے مؤخر ہونے کے بعد بند شاہراہیں کھلنا شروع ہوگئیں جبکہ معمولات زندگی بحال بھی بحال ہوگئے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 2 نومبر کا دھرنا یوم تشکر میں تبدیل
لاک ڈاؤن کے لیے اسلام آباد پہنچنے کے راستے میں کئی پی ٹی آئی کارکنان زخمی اور گرفتار ہوئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی سامنے آئے۔























