• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

آئی فون 8 کے لیے 10 پروٹو ٹائپس کی آزمائش

شائع November 28, 2016
آئی فون 8 کا تصوراتی خاکہ — فوٹو بشکریہ بزنس انسائیڈر
آئی فون 8 کا تصوراتی خاکہ — فوٹو بشکریہ بزنس انسائیڈر

ایپل نے اپنے نئے آئی فون کے لیے 10 سے زائد پروٹو ٹائپس کو ٹیسٹ کرنا شروع کردیا ہے جس میں سے کسی ایک کو اگلے سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان پروٹو ٹائپس میں سے آئی فون کے حوالے سے بالکل نئے ڈیزائن کے حامل ہیں اور کچھ میں خم اسکرین بھی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی بدولت ایپل کو اپنی ڈیوائس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے شامل کرنے کا موقع ملے گا جو بیٹری جلد ختم ہونے کا مسئلہ ختم کردے گا۔

آئی فون 8 یا جو بھی اس کا نام ہوگا، کے لیے ایپل کو لاکھوں او ایل ڈی اسکرینز کی ضرورت ہوگی اور وہ سام سنگ، ایل جی ڈسپلے، شارپ اور جاپان ڈسپلے کی مدد لینے پر مجبور ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب ایپل کو او ایل ای ڈی کی بیشتر تعداد فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ آئی فونز کی فروخت میں کمی کی وجہ سے ایپل اپنے اگلے سال کی ڈیوائس کو پہلے سے بالکل مختلف اور صارفین کے لیے پرکشش بنانا چاہتی ہے۔

ویسے بھی آئی فونز کو 2017 میں دس سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر آئی فون میں گلاس کیسنگ، وائرلیس چارجنگ اور ایج ٹو ایج اسکرین ڈیزائن کو ڈیوائس کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے یہ رپورٹس سامنے آچکی ہیں کہ 2017 میں ایک یا دو کی بجائے 3 آئی فون ماڈلز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں سے ایک او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہوگا۔

تاہم دو ہو یا تین ایپل 2017 کے آئی فون کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کی خواہشمند ہے اور اس کے ڈیزائن میں مزید تبدیلیاں بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025