• KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:14am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

خیبرپختونخوا: بم دھماکے میں 8 ایف سی اہلکار زخمی

شائع January 24, 2017

ٹانک: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پیرا ملٹری فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی اہلکاروں کو منزئی فورٹ سے پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں 8 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سات کی شناخت انعام اللہ، حیدر علی، محمد طیب، جاوید اقبال، بسم اللہ، محمد عمران، اور اللہ نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ٹانک کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو شدید زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفر کردیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ذمہ داروں کی تلاش شروع کردی تاہم کسی بھی شخص کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔

یہ رپورٹ 24 جنوری 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024