• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

اورکزئی: فضائی حملے میں پندرہ عسکریت پسند ہلاک

شائع July 22, 2012

فضائی حملوں میں چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ رائٹرز تصویر

پشاور: اتوارکی صبح پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری سے کم ازکم پندرہ عسکریت پسند ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

فضائی حملوں میں اورکزئی قبائلی علاقے سے دور غالجو اور ڈبوری علاقوں میں چار مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان علاقوں پر پاکستانی طالبان موجود تھے۔

جبکہ عسکریت پسند اکثر حکومتی اعدادوشمار کو رد کرتے ہیں اسی لئے ہلاکتوں کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی افواج کی جانب سے گزشتہ کئ ماہ سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ان آپریشنز میں پانچ سو اڑھتیس شدت پسند ہلاک اوردوسوچھیانوے زخمی ہوچکے ہیں۔ آپریشن کے دوران بانوے فیصد علاقہ شدت پسندوں سے پاک کیا جاچکا ہے تاہم بعض مقامات پر شدت پسندوں سے مقابلہ جاری ہے۔

افغانستان سے ملحق پاکستان کے کئی نیم خودمختار قبائلی علاقوں میں متعدد عسکریت پسند گروہ سرگرم ہیں جن میں سب سے اہم پاکستانی طالبان ہیں جو پاکستان میں کئی اہم دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں زختون اور کنڈی تھال کے علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025