• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

مشرقی افغانستان میں تین امریکی فوجی ہلاک

شائع August 11, 2013

۔۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔
۔۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔

کابل: افغانستان کے مشرقی سرحدی علاقے میں اتوار کے روز تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جو کہ رواں ماہ لڑائی کے دوران نیٹو فوجیوں کے ہلاک ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔

ایک امریکی افسر نے رائٹرز کو بتایا کہ فوجیوں کا تعلق نیٹو کی سربراہی میں کام کرنے والی تنظیم ایساف سے تھا جو کہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے۔

پکتیا افغانستان کے ان صوبوں میں شامل ہے جسکی سرحد پڑوسی ملک پاکستان سے ملتی ہے جبکہ امریکہ افغانستان میں 12 سالہ جنگ کے دوران اس علاقے نے کچھ انتہائی مہلک لڑائیاں دیکھی ہیں۔

رواں سال علاقہ کا سیکورٹی کنٹرول افغانستان کو دینے کے بعد امریکی فوجی اب کم ہی لڑائیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔ انکا بنیادی کام افغان فوجیوں کو تربیت دینا ہے۔

جنگ زدہ ملک میں نیٹو کے تقریباً ایک لاکھ فوجی تعینات ہیں جن میں سے 68 ہزار کا تعلق امریکہ سے ہے تاہم ان اعداد و شمار میں دسمبر 31 2014ء تک نمایاں کمی رونما ہوجائے گی جب امریکی فوج کے انخلا کی توقع کی جارہی ہے۔

افغان جنگ میں امریکہ کے اب تک 2100 سے زائد فوجی مارے جاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025