۔۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے دور میں 19 ہزار نیٹو کنٹینرز لاپتہ ہوئے۔

انہوں نے یہ انکشاف جمعے کے روز کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران کیا جس کی سماعت چیف جسٹس کی زیرِ نگرانی  پانچ رکنی بینچ کررہا ہے۔

سماعت کے دوران رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی کی دہشتگردی میں مقامی اور غیر ملکی دونوں اقسام کااسلحہ استعمال ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں دہشتگرد نائن ایم ایم اور اے کے-47 کا استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پورٹ سے اترنے والا اسلحہ قبائلی علاقوں میں جاکر دوبارہ کراچی آرہا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ بلوچستان میں قبائلی مسئلہ ہے وہاں اسلحہ عام ہونا سمجھ میں آتا ہے لیکن کراچی میں ایسا کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو کے انیس ہزار کنٹینرز غائب ہونے کا معاملہ چند سال پرانا ہے۔

عدالت میں چیف کلکٹر کسٹم نے بھی اپنی رپورٹ پیش کی جس پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے عدالت نے سابق کلکٹر کسٹم رمضان بھٹی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ کی نقل وحمل سنگین معاملہ ہے جبکہ اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کاحکم بھی دیا گیا۔

کیس کی مزید سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہوگی.

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

کنیٹنرز کی گمشدگی میں ملوث نہیں، بابر غوری Sep 01, 2013 12:36pm
[…] والی سماعت کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے دور […]
کنیٹنرز کی گمشدگی میں ملوث نہیں، بابر غوری | pakuktv.com Sep 01, 2013 01:55pm
[…] سماعت کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے دور […]
نیٹو کنٹینر کیس: بابرغوری کی فریق بننے کی درخواست Sep 10, 2013 05:19pm
[…] معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا تھا جب سپریم کورٹ میں ڈی جی رینجرز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک سابقہ پورٹس اینڈ شپنگ کے […]