• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

بغداد میں سلسلہ وار بم دھماکے، 60 افراد ہلاک

شائع September 4, 2013

بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے کا منظر۔ رائٹرز فوٹو۔
بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے کا منظر۔ رائٹرز فوٹو۔

بغداد: عراقی دارالحکومت میں منگل کے روز سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں 60 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کون ملوث ہے تاہم سنی انتہا پسند جن میں ایک القاعدہ سے منسلک گروپ بھی شامل ہے، رواں سال جنگ زدہ ملک کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

گزشتہ دو سال سے شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے عراق میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

منگل کو سب سے مہلک دھماکہ شمالی بغداد کے طلبیہ کے علاقے میں ہوا جہاں کار بم دھماکے میں نو افراد مارے گئے جبکہ حسینیہ کے علاقے میں دو کار بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک ہوئے۔

حسینیہ کے علاقے کے ایک مقامی پولیس اہلکار علی جمیل کا کہنا تھا 'ہم فوری طور پر دوسرے دھماکے کے پیش نظر جائے وقوع پر نہیں پہنچ سکے تاہم ہم لوگوں کی مدد کی پکار سن سکتے تھے'۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد ہی دوسرا دھماکہ ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق اگست کے مہینے میں 800 کے قریب عراقی ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک تہائی حملے دارالحکومت بغداد میں رونما ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بغداد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025