کوئٹہ : سریاب روڈ دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک
کوئٹہ: شہر کے مصروف علاقے سریاب روڈ پر سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں دس سے زائد اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا اور اس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی ایف سی کی گاڑی کی نقصان پہنچا۔
ایک ایف سی افسرکرنل مقبول احمد نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بم دھماکے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
ایک سینیئر پولیس اہلکار حامد شکیل نے حملے میں کم از کم سات سویلینز کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بم دھماکے میں دکانوں اور گھروں کےشیشے ٹوٹ گئے۔
واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل کا کہنا ہے کہ ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔











لائیو ٹی وی