• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

خیبرایجنسی میں 10 شدت پسند ہلاک

شائع October 29, 2012

خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی فورسز کی مدد کی۔ اے ایف پی

پشاور: خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے در میان جھڑپوں میں 1سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ 10شدت پسند بھی مارے گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

شدت پسندوں نے باڑہ کے علاقے شلوبراکازئی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1 سیکیورٹی اہلکار جان بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب شلوبر کے ہی علاقے میں ایک علیحدہ واقعے میں روڈ پر نصب بم پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025