چارسدہ ریموٹ کنٹرول حملہ: ڈی پی او محفوظ، دو اہلکار زخمی

چارسدہ: ڈی پی او چارسدہ کی گاڑی کوآئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے تاہم ڈی پی او محفوظ رہے۔
ایس ایچ او چارسدہ روخان زیب کے مطابق منگل کے روز ڈی پی او چارسدہ نثار مروت کی گاڑی پر کُلا ڈھیر بائی پاس روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور محافظ زخمی ہو گئے تاہم حملے میں ڈی پی اومحفوظ رہے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراﺅ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ ایس ایچ او روخان زیب کے بقول دھماکے میں 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔










لائیو ٹی وی