• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

افغان طالبان کو رہا کرنے کا منصوبہ تیار

شائع January 18, 2013

فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

ابو ظہبی: ایک سینیئر اہلکار کے مطابق، پاکستان نے حراست میں لیے گئے تمام افغان طالبان کو رہا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جن میں طالبان کے دوسرے اہم رہنما شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت اب تک پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کا سب سے واضح اشارہ ہے۔

سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ابو ظہبی میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حراست میں باقی رہ گئے افراد کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے اور انہیں جلد رہا کردیا جائے گا۔

طالبان نمبر دو ملا برادر کے حوالے سے کیے گٓئے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مقصد تمام افراد کو رہا کرنا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت فراہم نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025