• KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

دمشق میں باغیوں کا شدید حملہ

شائع February 6, 2013

اٹھائیس نومبر 2012 ء پر شام عرب نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی فوٹو میں دمشق کے مضافات میں واقع جرامانہ کے علاقے میں کار بم کے دھماکہ کے نتیجے میں تباہی نظر آ رہی ہے۔ مقامی افراد جائے حادثہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمان :  شام میں حزبِ اختلاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ باغیوں نے بدھ کے روز دمشق میں صدر بشار الاسد کی افواج کے خلاف شدید کاروائی شروع کی ہے۔

شام کے مشرق میں واقع پالمیرہ  شہر میں واقعہ اسد سیکورٹی فورسسز کے انٹیلی جنس کمپاؤنڈ پر خودکش کار بم کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دمشق میں حکام نے مرکزی عباسی اسکوائر اورفارس الخوری کے مرکزی راستے بند کردیئے ہیں  جہاں سے با غی  راکٹ ، گرینیڈ اور مارٹر گولے برسارہے ہیں۔

قابون ضلع کے کارکن فدا محمد کے مطابق  جوبر، زمالکہ ،ال زبلتانی ، قابون کے کچھ حصے اور رنگ روڈ میدان جنگ بن چکے ہیں۔

ایک اور سرگرم کارکن نے بتایا کہ ال قبوس کے مرکز پر تعینات ایک اہم رکاوٹ فوجی ٹینک اسٹیشن کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق دھماکہ کی گونج  دارلحکومت کے شمال، مشرق میں بھی سنی گئی ہے۔

جوبار جو ایک متوسط طبقے کا سنی علاقہ ہے وہاں کی ایک مسجد سے اللہ اکبر کی صدائیں سنی گئیں اور ان کا مقصد باغیوں کی حمایت تھا ۔

شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق شامی آرمی کا اربین، زمالکہ ، ہراستا اور دیگر علاقوں  میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اسد کیلئے طاقت کا محور پلمیرا تھا جو اب حملے کی زد میں ہے اور دمشق سے دوسوبیس کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025