کوئٹہ: راکٹوں سے حملے، آٹھ افراد زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تین راکٹ فائر کیے گئے جسکے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس آپریشنز وزیر خان کا کہنا تھا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے یہ راکٹ فائر کیے جو شہر کے مختلف علاقوں میں گرے۔
یک کے بعد دیگرے فائر کیے گئے ان راکٹوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکوں کی آوازیں دور دراز تک سنی گئیں۔
وزیر خان کا کہنا تھا کہ ایک راکٹ پیر ابل خیر روڈ پر واقع ایک گھر کو جالگا جسکی وجہ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ادھر واقعے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں