لاہور میں میٹرو بس سروس۔ - اے پی پی فوٹو
لاہور میں میٹرو بس سروس۔ - اے پی پی فوٹو

لاہور: لاہور میں پاکستان کی پہلی میٹرو بس سروس شروع ہوگئی۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے میٹرو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں ترکی کے نائب وزیراعظم بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے منصوبے کی تکمیل پر قوم کو مبارکباد اور ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صرف اورصرف عوام کیلئے بنایا گیا ہے۔

شہباز  شریف نے کہا کہ ملک اس وقت گروہوں میں بٹا ہوا ہے، انہیں خوشی ہوتی اگر یہ منصوبہ کراچی جیسے شہر میں بھی بنایا گیا ہوتا۔

افتتاحی تقریب  کے بعد خوشی و مسرت کے اظہار کے لیے فضاؤں میں غبارے چھوڑے گئے اور وزیر اعلی پنجاب تمام مہمانوں کے ہمراہ بسوں میں سوار ہو کر میٹرو بس کے پہلے مسافر بنے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں