• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C

ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟

شائع February 13, 2013

معصوم لَمآ اور سفّاک باپ -- فائل فوٹو

چند روز قبل ایک سعودی باشندے فیہان الغامدی نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ جو سلوک کیا، وہ نہ صرف ناقابلِ بیان بلکہ ناقابلِ فراموش بھی ہے۔ اسلام اور شریعت کے نام لیواؤں نے البتہ عدل کی مثال قائم کرنے کے بجائے بیٹیاں زمین میں گاڑنے والے معاشرے کی یاد تازہ کردی اور موصوف کو ایک کثیر سی قید اور چند سکے ادا کرنے کی سزا سنائی گئی۔ ابنِ تیمیہ کی تعلیمات پر قائم ریاست سے ہمیں یہی توقع تھی۔

اس واقع سے یہ بات تو واضح ہوگئی کہ سعودی عرب میں چوری کرنے پر تو آپ کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے، نشہ آور چیزوں کی درآمد پر آپ کا سر قلم کیا جائے گا، لیکن اپنی بیٹی یا کسی سری لنکن آیا کو جان سے مار کر آپ سرخرو ہوسکتے ہیں۔

   تمام عالم میں مسلم اُمّہ کے نام کی ڈگڈگی بجانے والے، اپنے ملک کی شہریت تک تو دینا گوارا نہیں کرتے بلکہ اُمّہ کے دیگر ٹھیکے داروں کے لیے ڈرون طیارے بھی ان کی سرزمین سے اُڑائے جاتے رہے ہیں۔

انسان چاند تک پہنچ گیا لیکن سعودی عرب میں آج تک عورتیں قانونی طور پر گاڑی نہیں چلا سکتیں، کیونکہ سعودی ابھی تک تیرھویں صدی میں رہ رہے ہیں۔

حال ہی میں سعودی حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے خواتین کو فارمیسی کی دکانوں پر کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ خبر پڑھنے کے بعد سے ہم حیرت میں مبتلا ہیں کہ آخر ابھی تک سعودیوں نے حاتم طائی کی قبر منہدم کیوں نہیں کی؟ ابنِ تیمیہ کی روح تڑپ رہی ہوگی۔

تمام عالم میں مسلم اُمّہ کے نام کی ڈگڈگی بجانے والے، اپنے ملک کی شہریت تک تو دینا گوارا نہیں کرتے بلکہ اُمّہ کے دیگر ٹھیکے داروں کے لیے ڈرون طیارے بھی ان کی سرزمین سے اُڑائے جاتے رہے ہیں۔ ایمان سے بتائیے، اگر یہ کھلا تضاد نہیں تو کیا ہے؟ خواتین کی ڈرائیونگ سے تو یقینا ایمان خطرے میں ہے لیکن شام، بحرین، یمن اور پاکستان میں دہشت گردی کی کھلم کھلا ترویج کس شرعی حکم کے مطابق ہے؟

ملک اسحاق اور حافظ سعید کو سالانہ بنیادوں پر ملنے والا ’چندہ‘ جن نیک کاموں میں استعمال ہو رہا ہے، اس کے متعلق سوال کیوں نہیں اُٹھایا جاتا؟ ہندوستان اور جنوب ایشائی ممالک سے جو لڑکیاں غیر قانونی طور پر سعودی عرب لائی جاتی ہیں، اُن کی عصمت اور غیرت کا خیال ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کو کیوں نہیں آتا؟

   خلافت عثمانیہ کی بندر بانٹ کے بعد انگریزوں کی حمایت اور امداد کے بل بوتے پر جزیرہ نما عرب پہ قبضہ کرنے والے آج خود کو ’خادمین حرمین شریفین‘ کہتے ہیں۔

ہمارے معاشرے میں سعودی عرب کو کچھ زیادہ ہی عزت سے نوازا جاتا ہے۔ اس عزت افزائی کی ایک وجہ تو وہاں پر ہمارے مقدس مقامات کی موجودگی ہے، اس کی ایک وجہ ہمارے وہ عزیز اقربا بھی ہیں جو 80 کی دہائی سے وہاں دن رات کی محنت کے بعد ریال (اور چند کرم فرماؤں کے مطابق شدت پسندی کے جراثیم) اپنے گھر والوں کو ارسال کر رہے ہیں۔

اس عزت اور عقیدت کے مارے ہم عقل اور استدلال کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں۔ تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ حکمران خاندان کی حکمرانی 1925 سے پہلے محض نجد کے علاقے تک محیط تھی اور پچھلے چودہ سو سال میں کبھی بھی انہوں نے مقامات مقدسہ پر راج نہیں کیا۔ خلافت عثمانیہ کی بندر بانٹ کے بعد انگریزوں کی حمایت اور امداد کے بل بوتے پر جزیرہ نما عرب پہ قبضہ کرنے والے آج خود کو ’خادمین حرمین شریفین‘ کہتے ہیں۔

بات چل ہی نکلی ہے تو لگے ہاتھوں اِبن تیمیہ صاحب کی کہانی بھی سُن لیجیے۔ تُرکی کے ایک گاؤں حران سے تعلق رکھنے والے تقی الدین ابن تیمیہ نے سلف یعنی ابتدائی دور کے مسلمانوں کے اعمال کو شریعت سمجھنے کے لیے ایک معیار قرار دیا۔

   ملک اسحاق اور حافظ سعید کو سالانہ بنیادوں پر ملنے والا ’چندہ‘ جن نیک کاموں میں استعمال ہو رہا ہے، اس کے متعلق سوال کیوں نہیں اُٹھایا جاتا؟

قادریہ سلسلے سے تعلق رکھنے والے ابن تیمیہ نہ صرف اہلِ تشیع کے سخت مخالف تھے بلکہ مزاروں کی زیارت کرنے کو بھی شرک سمجھتے تھے۔ انہوں نے پہلی دفعہ قانونی طور پر فوجی عدالتوں کو گواہی کے بغیر یک طرفہ طور پر سزا ئیں سنانے کا اختیار دیا۔

علاوہ ازیں، حالت جنگ میں دوسرے مسلمانوں کو قتل کرنے کی اجازت بھی جناب نے عطا کی (ان فتاویٰ کو موجودہ دور کے تکفیری آج تک استعمال کر رہے ہیں)۔ ابو غریب اور گوانتامو پر اعتراض کرنے والے نہیں جانتے کہ قید کے دوران تشدد کے حق میں قانونی توجیح تاریخ میں پہلی دفعہ ابن تیمیہ کے خاص شاگرد ابن قائم نے پیش کی۔ سن 1326 میں ابن تیمیہ کو مزار پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے پر قید میں ڈال دیا گیا اور دو سال بعد قید کے دوران ہی انکا انتقال ہوا۔ وفات کے بعد دمشق میں واقع ان کے مزار پر کئی صدیوں تک زائرین کا تانتا بندھا رہا۔

    ابو غریب اور گوانتامو پر اعتراض کرنے والے نہیں جانتے کہ قید کے دوران تشدد کے حق میں قانونی توجیح تاریخ میں پہلی دفعہ ابن تیمیہ کے خاص شاگرد ابن قائم نے پیش کی۔

ہماری سعودی عرب یا اس کے حکمرانوں سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں، مجھ عاجز کی تو آپ سے محض یہ التجا ہے کہ براہ کرم اپنے گریبان پر نظر ڈالیں اور عقیدت کے بھنور سے باہر نکل کر حالات و واقعات پر نظر دوڑائیں۔

انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جس طرح عافیہ صدیقی کی سزا پر واویلا مچایا گیا ویسے ہی اس پانچ سالہ معصوم بچی پر کئے گئے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔


majeed abid 80عبدالمجید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور انہیں تاریخ، سیاست اور معاشیات کے مضامین میں دلچسپی ہے۔

عبدالمجید عابد

لکھاری میڈیکل کے طالب علم ہیں اس کے ساتھ تاریخ، سیاسی معیشت اور ادب میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان کے بلاگز یہاں پڑھیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: abdulmajeedabid@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تبصرے (21) بند ہیں

khaksaaar Feb 13, 2013 04:35am
Worth of Reading. Excellent Articles and information
Ahad Feb 13, 2013 06:34am
Well written with good points raised.
ammarrizvi Feb 13, 2013 06:46am
بہت عمدہ تحریر ہے، حقیقت یہی ہے کہ اب اسلاف پرستی چھوڑ کر عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔
Ali Khan Feb 13, 2013 11:05am
محترم آپ نے اس معملہ کو کچھ ذیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کے آپ کافی جانبداری سے اس مسلہ کا احاطہ کیا ہے اور تصویر کا صرف ایک روخ پیش کیا ہے۔ آپ کی یہ تحریر ایک جلی کٹی کوسنوں بھری تھی اور اسلام کے خلاف ہمیشہ سے کیا جانے والا ایک پروپگنڈہ ہے۔ بلکہ پڑھتے ہوئے کئی با ر گمان گذرا کے یہ کسی ایرانی پروپگنڈہ کی کڑی ہے۔
owaisjal Feb 13, 2013 03:05pm
ye to batay he nahe k us saudi ne kia kiya tha... baycar article he
خالد ایوب Feb 13, 2013 04:27pm
محترم آپ نے اصل معاملہ تو بتایا ہی نہیں کافی جانبداری سے اس مسلہ کا احاطہ کیا ہے بلکہ تصویر کا صرف ایک رخ پیش کیا ہے۔ آپ کی یہ تحریر ایک جلی کٹی کوسنوں بھری تھی اور اسلام کے خلاف ہمیشہ سے کیا جانے والا ایک پروپگنڈہ ہے۔ بلکہ علی خان صا حب کی بات صحیح محسوس ہوتی ہے کہ یہ کسی ایرانی پروپگنڈہ کی کڑی ہے
wakar Feb 14, 2013 02:10am
All White Folk Are There Lords Saudis are Angles There all Punishment is only for poor countries peoples.
شانزے Feb 14, 2013 08:28am
At least someone is out there who is calling spade a spade 
شانزے Feb 14, 2013 08:34am
Keep it up. Great piece of writing.
سلطان خان Feb 14, 2013 09:59am
بہت عمدہ تحریر۔ سعودع فرمانروائوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے ۔ اور یہ بالکل درست بات ہے اس میں کسی قسم کی کوئی بھی مبالغہ آمیزی نہیں ہے ۔ سعودی ریاستوںمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کے ان ‘‘شیخوں ‘‘ کے حالات سن لیں یا اخبارات میں سعودی بادشاہوں اور ولی عہدوں کی عیاشیوں کے قصلے پڑھ لیں۔ آ پ کو علم ہو گا کہ اسلام کے علمبردار اور ٹھیکہ دار ہونے کی ڈگڈگی بجانے والے اس ملک کی اخلاقی حالات کس قدر گر چکی ہیں۔ رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمیں جو تعلیمات پہنچی ہیں ان سے یکسر انحراف کیا جا رہا ہے اس ملک میں۔
فیصل Feb 14, 2013 11:48am
جناب علی خان اور جناب خالد
dr imran tariq Feb 15, 2013 06:00am
whom muslims should follow? companions of nabi or bush obama or persons like you.
Ejaz Butt Feb 15, 2013 09:09am
Bravo to the writer who has boldly but truthfully highlighted the prevailing saga of Saudi Arabia. Due to mass illiteracy and occasionally believing on unbelievable phenomenon has led to blind worship of Saudi Monarchy. Saudi is the worst country for the human rights violations and miscarriage of justices against political opponents and foreigners. No one dares to speak against them. Hats off to the writer to expose the torturous philosophy of so called Scholar Ibnay Teemia. Thank you for such a literary article. To other commentators; for God's sake if someone tells you the truth or shows you the other side of the coin; please do not reject that by saying "its exaggeration or it is a propaganda; learn to accept the truths especially the historically truths and start condeming your narcissism.
Anwar Amjad Feb 16, 2013 02:27am
It is a very biased article and written mainly to malign a country based on the actions of just one of its citizens. It is sad but people commit heinous crimes all over the world. Recently a mother in Quebec, Canada killed her own three young children aged two to five. Can you blame Canada for that? Does it in any way reflect on all the mothers in Canada?
شانزے Feb 16, 2013 08:18am
At least Canadians don't hide behind their religion.
Usama Bin Maalik Feb 16, 2013 11:46am
Aaap ki baaton se saaf wazeh hai kay aap khumaini kay chelay hain.khumaini ne jo haram me kiya,khana kaaba pe qabzay ki saazish ki wo aapko nazar nae aati.aapki baaton se harmain shareefain se wazeh khar nazar aa rahi hai or hum bhe jaante hain k iski wajah kya hai...
Usama Bin Maalik Feb 16, 2013 11:47am
o bhai aap jaante ho k humare aslaaf kon thay.sahaaba or taba tabaeen.aap hun ko chor kar gumraah to ho saktay hain kabhi hidayat nahi pa saktay.baqi aap ki marzii
عبدالمجید Feb 16, 2013 02:25pm
Pyaray bhai, ham kab tak Islam aur Saudi Hukamranon ko aik sikkay kay dau rukh shumaar karte rahain gay?
عبدالمجید Feb 16, 2013 02:26pm
Doctor Sb, you think These Ibn e Saud are "COMPANIONS OF PROPHET"? Khuda ap kay haal par reham karay. Wassalam
شانزے Feb 17, 2013 12:25pm
Absolute faith corrupts as absolutely as absolute power but absolute power is corrupt only in the hands of the absolutely faithful
عابد شکیل فاروقی Feb 17, 2013 04:34pm
ویسے تو پورا کالم بہت دلچسپ اور پرھنے کے لائق ہے مگر اس پورے کالم میں کہیں اس ظلم کی تفصیل نہیں ملی کہ اس معصوم بچی پر اس سفاک باپ نے ظلم کیا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025