• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

نیٹو کے فضائی حملے میں دس افغان شہری ہلاک

شائع February 13, 2013

Nato_Afghanistan_Copter_670
فائل فوٹو۔۔۔

کنڑ: افغانستان کے مشرقی علاقے میں نیٹو کے فضائی حملے میں نیٹو کے فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔

نیٹو نے صوبہ کنڑ کے ضلع شگال میں کیے گئے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

کنڑ کے گورنر فضل اللہ واحدی نے رائٹرز کو بتایا کہ غیر ملکی افواج نے ہمیں بتائے بغیر خود سے حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں چار طالبان کے ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔

واحدی نے بتایا کہ حملہ چاگم گاؤں پر کیا گیا جس میں دو مقامی خاندانوں کے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

ایساف کے ترجمان میجر ایڈم ووجیک نے کہا کہ ہمیں واقعے کے بارے میں علم تھا اور کنڑ سے اسی سے ملتی جلتی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

ووجیک نے کہا کہ ہم حادثے میں شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے لگائے الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور حقیقیت جاننے کیلیے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایساف روزانہ اس طرح کے بیان دیتا ہے کہ حالیہ عرصے میں نیٹو کی جانب سے شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں کمی ہوئی ہے اور شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے 84 فیصد واقعات میں شدت پسند ملوث ہیں۔

یہ فضائی حملہ امریکی صدر بارک اوباما کے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال تک افغانستان میں موجود اپنی آدھی افواج واپس بلا لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اگلے سال کے آخر تک ہماری تمام فوجیں امریکا واپس آجائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025