کوئٹہ میں ضلعی الیکشن کمشنر کو قتل کردیا گیا

شائع March 12, 2013

منگل کے روز کوئٹہ میں ضلعی الیکشن کمشنر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ فائل تصویر
منگل کے روز کوئٹہ میں ضلعی الیکشن کمشنر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ فائل تصویر

 کوئٹہ: منگل کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ضلعی الکیشن کمشنر محمد ضیاء اللہ قاسمی کو صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

سپریٹینڈنٹ پولیس کوئٹہ ، محمد طارق نے بتایا کہ شہر کے منیر مینگل روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے الیکشن کمشنر پر فائرنگ کردی۔

طارق کے مطابق اس واقعے میں قاسمی شدید زخمی ہوئے ۔ انہیں آٹھ گولیاں لگی تھیں۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے انہوں نے دم توڑدیا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے واردات سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ' واقعے پر ٹارگٹ کلنگ کا گمان ہوتا ہے۔'

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اس واقعے میں رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا جو انہیں لے کر جارہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025