• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی

شائع March 15, 2013

کراچی اسٹاک ایکسچینج۔ فائل فوٹو اے پی پی۔

کراچی: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 75.86 پوائنٹس کی کمی سے 17664.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 75.86 پوائنٹس کی کمی سے 17664.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 115.74 پوائنٹس کی کمی سے 14172.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 318 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی پلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 11.07 روپے کے اضافہ سے 232.51 روپے پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئیجس کی قیمت 55.25 روپے کی مندی سے 10644.75 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار لوٹے پاکستان پی ٹی اے کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 31 لاکھ 99 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 7.42 روپے سے شروع ہو کر 7.74 روپے پر بند ہوئی۔

مجموعی طور پر 11 کروڑ 46 لاکھ 13 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 3 ارب 81 کروڑ 51 لاکھ 83 ہزار 430 روپے رہا۔

جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 75.86 پوائنٹس کی کمی سے 17664.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 115.74 پوائنٹس کی کمی سے 14172.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 318 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 145 کمپنیوں کے حصٍص کی قیمتوں میں تیزی، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی پلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 11.07 روپے کے اضافہ سے 232.51 روپے پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئیجس کی قیمت 55.25 روپے کی مندی سے 10644.75 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار لوٹے پاکستان پی ٹی اے کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 31 لاکھ 99 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 7.42 روپے سے شروع ہو کر 7.74 روپے پر بند ہوئی۔

مجموعی طور پر 11 کروڑ 46 لاکھ 13 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 3 ارب 81 کروڑ 51 لاکھ 83 ہزار 430 روپے رہا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025