• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

جعفرآباد میں دھماکہ، آٹھ ہلاک

شائع March 22, 2013

پولیس اہلکار ایک جائے وقوعہ پر۔ – فائل فوٹو اے پی
پولیس اہلکار ایک جائے وقوعہ پر۔ – فائل فوٹو اے پی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں واقع ڈیرہ یار ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک جب کہ کم از کم 32 افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بچے شامل ہیں۔ بم دھماکا ہوٹل کے قریب ہوا۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق بم رکشے میں نصب کیا گیا تھا جا کہ سڑک کے کنارے کھڑا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے میں درجنوں دکانیں تباہ ہوئیں۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اپستال ڈیرہ الہٰ یار منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم ریسکیو ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جب کہ کئی دکانیں تباہ ہوگئیں۔

ڈاکٹر محمد سلیم، ہسپتال میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا 'آٹھ افراد جس میں شامل دو بچوں کی لاشیں ہسپتال لائیں گئیں اور 32 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔''

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025