• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

بلوچستان اساتذہ کا انتخابی ڈیوٹی دینے سے انکار

شائع April 27, 2013

الیکشن کمیشن۔ - اے ایف پی فوٹو
الیکشن کمیشن۔ - اے ایف پی فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان گورنمنٹ ٹیچر ایسوسیشن (بی جی اے ٹی) نے کالعدم عسکریت پسند جماعتوں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے سے منع کردیا ہے۔

بی جی اے ٹی نے صوبائی گورنر اور بلوچستان کے نگراں وزیر اعلی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو گیارہ ضلعوں میں دھمکیاں مل رہیں ہیں۔ ان ضلعوں میں کالات، مستونگ، کیچ، خضدار، نوشکی اور دوسرے ضلعے شامل ہیں۔

ایسوسیشن کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کا ایسی صورتحال میں کام کرنا نہایت مشکل ہے۔

ایسوسیشن کی طرف سے ردعمل بلوچستان کے علاقے تربت میں ایک سینیئر اساتذہ کے ہلاک ہونے کے بعد آیا ہے۔ بلوچ علیحدگی پسندوں نے اساتذہ کو انتخابی عمل سے دور رہنے کی دھمکی دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025