• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

پاکستان سے نیٹو رسد کا سلسلہ جاری

شائع July 5, 2012

افغانستان میں نیٹو افواج کو فراہم ہونے ایندھن کے آئل ٹینکر۔ فائل فوٹو

چمن: پاکستانی کسٹم افسران کے مطابق نیٹو کا سامان لے جانے والے کچھ ٹرک افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ نیٹو رسد پچھلے سات مہینوں سے زیادہ بند رہنے کے بعد بحال کی گئی ہے۔

کسٹم کے افسران کا کہنا ہے کہ کنٹینرز چمن بارڈر کے راستے جنوبی افغانستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ ایک کسٹم افسر عمران رضا نے بتایا کہ انہیں گزشتہ روز نیٹو سامان لے جانے والے ٹرک کی روانگی   کے احکامات مل چکے تھے لیکن سیکیورٹی افسران کو کوئی ہدایت نہیں ملی۔

ان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو احکامات آج جاری کیئے گئے، اور اب تک دو نیٹو ٹرک روانہ کئے جاچکے ہیں۔

چند روز قبل واشنگٹن سے جاری ایک اعلامیہ میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس ہے۔ ان کےمطابق امریکا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے کام کریں گے۔

ہلیری کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ  انھوں نے پاکستانی وزیر خارجہ سے بات کی اور سلالہ حملے پر ایک دفعہ افسوس کا اظہار بھی کیا اوریہ نیٹو رسد امریکا کی معافی مانگنے کے بعد بحال ہوئی ہیں۔

البتہ اس سے قبل اوبامہ انتظامیہ نے سالالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کی طرف سے ہونے والے حملے پر معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ محض ایک حادثہ تھا۔

پاکستان کے راستے نیٹو رسد کی بندش کی وجہ سے امریکا کو نیٹو رسد کے لیئے شمال سے سامان کے ٹرک افغانستان کی جانب روانہ کرنا پڑتے تھے جس کی وجہ سے ان پر دوگنے اخراجات اٹھ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025